جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 3 سو روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے دوران قرض لینے کی شرح میں تیزی سے اضافہ

10 گرام سونے کی قیمت 11 سو 15 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب آج عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 1864 ڈالر پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں آج 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے کے ساتھ 1220 روپے رہی۔

متعلقہ خبریں