جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ماڑی پور سے بڑی مقدار میں کوکین بنانے استعمال ہونے والا کیمکل کیٹامائن برآمد

کیمکل کیٹامائن

کراچی : کسٹم حکام نے ماڑی پور سے بڑی مقدار میں کوکین بنانے استعمال ہونے والا کیمکل کیٹامائن برآمد کرلیا۔

پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی نے منشیات کے خلاف خفیہ اطلاع اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر ماڑی پور میں واقع گودام پر چھاپے میں اسمگل شدہ 820 کلو گرام کیمکل کیٹامائن برآمد کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : نوشکی : منشیات اور غیر ملکی کپڑا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کیٹامائن اعلی کوالٹی کا ایک کیمیکل ہے، جسے کوکین نامی ڈرگ کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کیٹامائن کے پیکٹوں کو ڈرموں میں انتہائی مہارت سے چھپایہ گیا تھا۔

محتاط اندازے کے مطابق برآمد شدہ کیٹامائن کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ کیٹامائن کو بحفاظت کسٹمز ویئر ہائوس منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں