جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رات گئے دو مختلف مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، دو گرفتار

رات گئے

کراچی : رات گئے دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک اور دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں رات گئے پہلا مبینہ مقابلہ کورنگی نمبر تین کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق ملزم دکان سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہا تھا، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو سمیت چار ملزمان گرفتار

دوسرا مبینہ مقابلہ گرومندر کے قریب ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے، زخمی ملزمان کی شناخت سترہ سالہ جنید اور بیس سالہ احمد کے نام سے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں