جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار دلیپ کمار 98 برس کے ہوگئے

برس

ممبئی: شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 برس کے ہو گئے۔

11 دسمبر 1922 کو پشاور کے قصہ خوانی بازار کے قریب واقع گھر میں پیدا ہونے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے۔

تاریخی قصہ خوانی بازار سے متصل محلہ خداداد کی گلیوں میں آج بھی دلیپ کمار کو ان کے اصل نام یوسف خان سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی

فلم ‘جوار بھاٹا’ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے دلیپ کمار نے ‘انداز’، ‘مغل اعظم’، ‘نورجہاں’ اور ‘کرانتی’ جیسی فلموں میں یادگار اداکاری کی، جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کو خریدنے کا فیصلہ

دلیپ کمار کو 1998 میں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے پشاور میں موجود گھر کو اب میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں