جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

معروف اداکار فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

اداکار فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

فرحان علی آغانے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سچے اور ایماندار لوگ سامنے آئیں تاکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن اور قائداعظم محمد علی جناح کا خواب پورا ہو، ایک ایسا ملک جہاں عام لوگوں کو انصاف ملے۔

اس موقع پر فرحان علی آغاکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں۔تاہم وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میرے والد مسلح افواج میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور میں بچپن سے وطن کی محبت اور قربانیوں کے قصے، کہانیاں سنتے آیا ہوں، یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔

فرحان علی آغانے مزید کہا کہ سیاست میں پہلا قدم ہے لیکن قوم سے محبت پرانی ہے، پاکستان کو آگے لیکر جائیں گے اور عوام کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں