جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار طلعت اقبال انتقال کرگئے

طلعت

معروف اداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کر گئے ہیں، اہل خانہ نے لیجنڈ اداکار کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

مرحوم طلعت اقبال طویل عرصے سے امریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم تھے، طلعت اقبال کو دو ہفتے قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلعت اقبال کو اپنی بیٹی کے انتقال کے بعد ملٹی پل ہارٹ اٹیک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی پیر کو روانگی متوقع، اکیلے امریکہ روانہ ہوں گے

مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز جمعہ مسجد رحمٰن ڈیلس میں ادا کی جائے گی اور ان کو ریسٹ لینڈ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں