جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ اور شان کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں

انتقال

لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شان کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں۔

ادکارہ نیلو نے اپنے فن کے ذریعے قوم کی خدمت کی، اداکارہ کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس غم کے موقع پر وہ مرحومہ کے سوگواروں کا دکھ محسوس کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامے ارطغرل غازی کی مخالفت کرنے والے اداکار شان نے اپنا بیان بدل لیا

وزیراطلاعات شبلی فراز نے بھی اداکار شان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نیلو بیگم فن کی دنیا کا ایک بڑا نام اور ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ خبریں