جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ماضی کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد انتقال کرگئیں

معروف

لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بیگم خورشید کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے سلمان شاہد نے کی اور بتایا کہ والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلام فرید صابری کے بھائی محمود صابری انتقال کرگئے

بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ آج 4 بجے ڈیفنس فیز 2 ٹی بلاک میں اداکی جائے گی جبکہ ان کی تدفین فیز 7 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

بیگم خورشید شاہد آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی عہدیدار بھی تھیں جنہیں 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں