قاہرہ : بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے معروف فٹبالر محمد صلاح بھی فلسطینیوں کے حق میں میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر محمد صلاح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی رہنما فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔
I’m calling on all the world leaders including on the Prime Minister of the country that has been my home for the past 4 years to do everything in their power to make sure the violence and killing of innocent people stops immediately. Enough is enough. @BorisJohnson
— Mohamed Salah (@MoSalah) May 11, 2021
محمد صلاح کا کہنا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ تشدد اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند ہو، بس اب بہت ہوگیامعصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر مزید قوت کیساتھ حملے تیز کرنے کا اعلان کردیا
خیال رہے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں، شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔