جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

معروف فٹبالر محمد صلاح کورونا وائرس کا شکار

کورونا

قاہرہ: انگلش پریمئیرلیگ کی دفاعی چیمپئن لیور پول کے لئے بری خبر ہے، ٹیم کے سپر اسٹارمحمد صلاح کورونا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

گول اسکورنگ مشین محمد صلاح اپنی قومی ٹیم مصر کی جانب سے افریقن کپ کا ایک میچ کھیلنے قاہرہ گئے تھے جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مصری فٹبال ایسو سی ایشن کے مطابق محمد صلاح کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے، محمد صلاح کا ایک اور کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدہ دار کے مطابق محمد صلاح کی صحت اچھی ہے ان میں بیماری کے بارے میں کوئی خوف نہیں پایا جاتا۔

محمد صلاح نے اپنے آپ کو ازخود قرنطینہ کر لیا ہے وہ اب انگلش پریمئر لیگ کے سلسلے میں اپنی ٹیم لیور پول کی جانب سے دو میچز کھیل نہیں سکیں گے۔

متعلقہ خبریں