جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

معروف یونانی کرائم رپورٹر کیورگوس کاراویز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

یونان

یونان کے معروف کرائم رپورٹر کیورگوس کاراویز کو اس کے گھر کے سامنے دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دو مختلف میڈیا ہاوسز کے لئے کام کرنے والے یورپ کے مقبول اور معتبر صحافی کیورگوس کاراویز کو چھ گولیاں لگی۔

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی کیورگوس کاراویز گھر سے نکل کر اپنی کار میں سوار ہوئے دو نقاب پوش نو جوانوں نے خود کار ہھتیاروں سے ان کے کار پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں تین خواتین پولیو ورکرز کو قتل کردیا گیا

دوسری جانب یونان کے وزیراعظم نے کیورگوس کاراویز کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملہ کو قومی المیہ قرار دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یداہت کی کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے صحافتی اداروں کا اعتماد بحال کریں۔

متعلقہ خبریں