جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

‏معروف گلوکار جواد احمد کورونا وائرس میں مبتلا

کورونا

لاہور: ‏معروف گلوکار جواد احمد کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی۔

سوشل میڈیا پر خبر زیر گردش تھی کہ جواد احمد بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم گلوکار نے بھی خود اس بیماری میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جواد احمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز سے بخار اور زکام محسوس کرنے کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔

جواد احمد نے یہ بھی کہا کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر کے ایک کمرے تک محدود کرلیا ہے، ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر کے مطابق دو ہفتے تک گھر پر رہوں گا۔ جب کہ چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ میری صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

متعلقہ خبریں