جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بیوی کو چھوڑ کر انیل کپور کی اداکارہ کنگنا سے شادی کی خواہش

شادی

بالی وڈ اداکار انیل کپور نے اداکارہ کنگنا رناوت سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

انیل کپور ساتھی اداکاروں سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: انیل کپور کا 10 سال سے بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور اپنی اہلیہ سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟

اس پر انیل کپور نے فوراً کنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟۔

اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناً کنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں