جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران سے تیل کی در آمدگی کے باعث لبنان کو پابندیوں کا خطرہ ہے : امریکہ

ایران سے تیل

دبئی : امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے تیل کی در آمدگی کے باعث لبنان کو پابندیوں کا خطرہ ہے۔

جیر الدین گریفٹ دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، جہاں وہ امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کی اہم ترجمان ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم لبنان کی مدد کے لئے تیار ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی خواہش کا ہونا بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ای سی سی اجلاس، پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری

انہوں نے کہا کہ ایران سے تیل کی در آمد اور حزب اللہ کی دن بہ دن بڑھتی سرگرمیوں سے لبنان خطرے میں پڑ جائے گا۔ حزب اللہ کی سرگرمیاں لبنان کے سرکاری اداروں پر اثر انداز ہو رہی ہیں اور اس سے لبنان کو پابندیوں کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں ایندھن کے شدید بحران کے بعد ایران سے ایندھن کی تیسری کھیپ بھی لبنان پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں