جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

لبنان کو ایرانی تیل پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں : امریکا

لبنان کو ایرانی تیل

بیروت : امریکا کا کہنا ہے کہ لبنان کو ایرانی تیل پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بیروت کے دورے کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لبنان کو شام کے راستے اردن سے مصری گیس حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان سے سلامتی کو خطرہ ہوا تو اس کا اعلانیہ اور خفیہ جواب دیا جائے گا : اسرائیل

قبل ازیں لبنان کے وزیر توانائی ریمون غجر نے کہ انہیں ایرانی ایندھن درآمد کرنے کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ حزب اللہ نے ایران سے ایندھن درآمد کرنے کے اقدام میں ریاست کو نظرانداز کیا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے اعلان رکھا ہے کہ ایرانی ایندھن کی ایک کھیپ لبنان جا رہی ہے، تاکہ سپلائی کی شدید قلت کو دور کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں