جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

لیجنڈری اِسماعیل تارا کو سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و شوبز شخصیات کی شرکت

تارا

کراچی : ففٹی ففٹی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اِسماعیل تارا کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

مسکراہٹیں بکھیرنے والا نہ رہا۔ لیجنڈری مزاحیہ اداکار اِسماعیل تارا مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر مٹی تلے چلے گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے گلشنِ جمال میں ادا کی گئی، جس میں فنکاروں، سیاست دانوں سمیت مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ناظرین کے ذہنوں پر مرحوم اسماعیل تارا کی اداکاری کے ان مٹ نقوش ہیں : وزیر اعظم

شرکت کرنے والوں میں سعید غنی، شہزاد رضا، عرفان موتی والا، اقبال لطیف، ایاز خان، احمد شاہ، رؤف لالہ، آفتاب عالم اور شہروز سبزواری سمیت دیگر شامل تھے۔

اسمایل تارا کی زندگی پر نظر ڈالیں تو انہوں نے کئی اسٹیج ڈراموں، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی۔ نوے کے دہائی میں اسماعیل تارا کو شہرت پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں پر مبنی سلسلہ ففٹی ففٹی سے ملی۔

ان کے مشہور ڈراموں میں ربر بینڈ، یہ زندگی ہے، ون ڈے کرکٹ، دہلی کالونی، اسمائل ٹائم اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے دس سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم فنکار کو 4 مرتبہ نگار ایوارڈز برائے مزاحیہ اداکار سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں