دنیا میں ہر روز ایک نئی ایجاد..!!

 کراچی: روز کسی نا کسی کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹرمتعارف کروائے جا رہے ہیں۔ اسی اسمارٹ ٹیکنالوجی کی دنیا میں لینوو نے بھی حصہ لیا ہے۔ لینوو کی جانب سے جلد ہی نیا لیپ ٹاپ متعارف کروایا جائے گا۔ جس کی سب سے زیادہ خاص بات یہ ہے کہ یہ کوئی عام لیپ ٹاپ نہیں بکل یہ فولڈیبل لیپ ٹاپ ہے۔

لینوو نے چند روز پہلے ایک وڈیو ریلیز کی جس میں اس لیپ ٹاپ کے فولڈیبل اور اس کے استعمال کے طریقے بتائے گئے۔ اس میں دکھایا کہ یہ پی سی یا لیپ ٹاپ فولڈ ہو کر کتاب، اسٹائلس آپریٹڈ اسکیچ بک، چھوٹےاسکرین کا لیپ ٹاپ، بڑے اسکرین کا ڈیسک ٹاپ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

اس کا ایک اور خاص فیچر یہ بھی ہے کہ یہ لیپ ٹاپ ٹچ اسکرین ہے جو او ایل ای ڈی سے بنا ہے اورٹو کے ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔ جبکہ اسمارٹ ٹیکنالو جیز میں سب سے بڑا مسئلہ بیٹری کا ہوتا ہے، لینوو کی جانب سے اس کی بیٹری کا 24 گھنٹے کام کرنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔

اسکرین کے نیچے ایک ٹچ اسکرین کی بورڈ ہے لیکن یہ بلیوٹوتھ کی بورڈ اور ماؤس سے بھی جڑ سکتا ہے۔ اس کا ڈسپلے ایک سے زائد مانیٹر پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ لیپ ٹاپ اپنی بتائی گئی ہر خوبی پر پورا ہوگا تو یہ لیناوو کی جانب سے ایک زبردست لیپ ٹاپ ثابت ہوگا۔ لینوو کی جانب سے اس لیپ ٹاپ کو 2020 میں عام لوگوں کی فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ لیکن اس کی اب تک قیمت  کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔