جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے تو بہتر ہے نواز شریف نہ آئیں : خواجہ سعد رفیق

جب انصاف کے نام پر

لاہور : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اب تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کردینا چاہیے تھا، جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے تو بہتر ہے نواز شریف نہ آئیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ساری سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اب تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کردینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے تو بہتر ہے نواز شریف نہ آئیں۔ سازش کے جال بچھے ہوں تو انہیں ملک سے باہر ہی رہنا چاہیے۔ لیڈر باہر بیٹھ کر بھی اپنے نظریے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ برادران کے وکلاء کی عدم حاضری پر اظہار برہمی، اپنے چیمبرز میں عدالتیں لگا لیں : احتساب عدالت

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو نہ ملک چلانے کا تجربہ ہے نہ ان کی دلچسپی ہے۔ حکومت صرف اپوزیشن سے جیلیں بھرنا چاہتی ہے۔ پہلے نیب کو پیچھے لگایا ہوا تھا اب ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو لگادیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مہنگائی سے پوری قوم سخت پریشان ہے۔ ہر چیز کی قیمت اوپر کی طرف جارہی ہے، کوئی چیز سستی نہیں۔ حکومت کو چلے جانا چاہیے۔ ہمیں کیوں زور لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ 2018 کا انتخاب سب کے سامنے ہے جیسے ہمیں نشانے عبرت بنایا گیا۔ پی ڈی ایم کو ابھی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں