جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکمران انتقامی ہتھکنڈوں سے باز آجائیں، جیالے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے : چوہدری منظور احمد

حکمران انتقامی ہتھکنڈوں

لاہور : چوہدری منظور احمد کا کہنا ہے کہ حکمران انتقامی ہتھکنڈوں سے باز آجائیں، جیالے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے جلسہ کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانولہ جلسہ گاہ میں بدل دیں گے۔ اپوزیشں تحریک کو روکنا اب کٹھ پتلی حکومت کے بس میں نہیں رہا۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی گرفتاری کا واقعہ دہرایا گیا تو پھر نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان آل شریف کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے میدان میں نکل پڑے ہیں : فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا کہ حکمران انتقامی ہتھکنڈوں سے باز آجائیں، جیالے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اناڑی حکمرانوں کی جلد چھٹی نہ ہوئی تو یہ عوام کا بھرکس نکال دیں گے۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ نیچے گر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں