جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ایل جی کا اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کرنے کا اعلان

بند

ایل جی کا اسمارٹ فون پسند کرنے والوں کے لیے بری خبر، جنوبی کوریائی کمپنی ایل جی الیکٹرانکس نے اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کرنے کا اعلان کرلیا ہے۔

ایل جی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 جولائی کے بعد اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کردے گی، ایل جی اسمارٹ فون مارکیٹ سے دستبردار ہونے والی پہلی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

ایل جی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، کمپنی کے موبائل ڈویژن کو گزشتہ چھ سالوں میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، اور اب وہ برقی گاڑیوں کے آلات اورا سمارٹ گھروں پر توجہ دے گی۔

متعلقہ خبریں