جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لیام لیونگسٹن آسٹریلیا بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے

دستبردار

ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

لیام لیونگسٹن کو اوورسیز ڈرافٹ میں میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا تھا، میلبرن رینیگیڈز کا کہنا ہے کہ لیام لیونگسٹن کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور وہ دسمبر میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے 4 میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے مقابلے آئی پی ایل سے زیادہ سخت ہوتے ہیں: لیام لیونگ اسٹون

میلبرن رینیگیڈز کے جنرل منیجر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں لیام لیونگسٹن کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم فیصلے کو سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں