جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لیاقت جتوئی کا سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عیوض سینیٹ ٹکٹ دینے کا الزام

35 کروڑ روپے

خیرپور ناتھن شاہ : لیاقت جتوئی نے الزام لگایا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عیوض سینیٹ ٹکٹ دیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی اپنی ہی پارٹی کے خلاف کھڑے ہوگئے، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ گورنر ہاؤس میں سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عیوض سینیٹ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لیاقت جتوئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

لیاقت جتوئی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو شکایت خط لکھا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہمیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔ پارٹی میں مسلسل نظرانداز کرنے پر راستے الگ ہوسکتے ہیں۔ ہماری تجاویز کو نظرانداز کیا گیا۔

خط میں انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ جتوئی برادران کی قربانیاں نہیں ہیں۔ سندھ کے اہم فیصلے گورنر ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں کئے جارہے ہیں۔

لیاقت جتوئی نے 26 فروری کو پارٹی رہنماؤں سمیت اپنے ساتھیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں