جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے لائسنس منسوخ کردیے جائینگے: مصدق ملک

مصدق ملک

اسلام آباد: مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے، میری ایسی عناصر سے درخواست ہے کہ وہ رک جائیں، آپ کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، عوام کو گیس کی فراہمی میں تسلسل یقینی بنا رہے ہیں، بہتر معاشی صورتحال ملکی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے، حکومت کا کام لوگوں کو سہولت دینا ہے، میرا کام گھروں، فیکٹریوں تک پیٹرول اور گیس پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید 30 روپے تک اضافے کا خدشہ

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 20 دن کا پیٹرول موجود ہے، 29 دن کے لیے ڈیزل کا اسٹاک بھی ملک میں موجود ہے، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے، لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ایسی عناصر سے درخواست ہے کہ وہ رک جائیں، یہ میری آپ لوگوں سے تنبیہ بھی ہے، آپ کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے، پھر آپ کاروبار ٹھپ ہونے کے بھاشن دیں گے۔

متعلقہ خبریں