جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کے امکانات

کراچی: آج شہر قائد میں ہلکی بارش کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہلکی ہوا چل رہی ہے۔

تھرپارکر کے علاقے مٹھی اورگردونواح میں ہلکی بارش اوربوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ننگرپارکر اور نواحی علاقوں میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آبر کرم برس رہا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ تربت 46، دالبندین اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ بارش کےبعد ہرنائی کےعلاقے زندہ پیر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ ننکانہ صاحب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بارش سے گرمی کا روز ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں