جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی خوشی میں "دا گریٹ وال آف چائنہ” پر لائٹ شو

پاکستان

بیجنگ: چین کی مشہور اور دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک "دا گریٹ وال آف چائنہ” کے بیڈلنگ سیکشن نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت اور شاندار روشنی کی پرفارمنس کی میزبانی کی۔ لائٹ شو میں متعدد لیزر لائٹ فارمولے اور نعرے شامل تھے جو پاکستان اور چین کے سات دہائیوں کا احترام اور بھائی چارے پر مشتمل ہیں۔

دیوار کے بڑے حصے کو پاکستانی اور چینی قومی رنگوں سے روشن کیا گیا تھا۔ سفیر معین الحق نے کہا کہ چین کی تاریخی عظیم دیوار پر روشنی کے شو نے پاکستان اور چین کی اٹوٹ دوستی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے دوطرفہ دوستی کو مضبوط بنانے میں دونوں ممالک کی شراکت کی کئی نسلوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان اور چین دو طرفہ ثقافتی اور عوام کے درمیان تبادلے کو گہرا کر رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بہترین روایات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، کوئی بھی پاک چین دوستی متاثرنہیں کرسکتا:وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ 1980 کی دہائی میں پاکستان نے چین کے ساتھ خصوصی خیر سگالی کی علامت کے طور پر عظیم دیوار کے ایک حصے کی تعمیر نو میں معمولی شراکت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "وہاں ایک تختی رکھی گئی ہے جو کہ دوستی کے اس چھوٹے خراج کو یاد دلاتی ہے جو پاکستان نے ہمارے چینی بھائیوں اور بہنوں کو دیا۔”

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے اور بیجنگ میونسپلٹی کی عوامی حکومت نے اس تقریب میں تعاون کیا۔ لائٹ شو میں پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کو منانے کے لیے مختلف قسم کے لائٹس اور جملوں کے امتزاج کو پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں