جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں کل تک کہیں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارشیں متوقع

درمیانی درجے

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل تک شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

شہر میں شدید حبس کا سماں ہے، سمندری ہوائیں معطل ہیں، شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی کے شمالی اور شمال مشرقی علاقے میں تھنڈر سیلز بننے کے امکانات ہیں، جس کے نتیجے میں شہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

آج صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو تبدیل ہو کر جنوب مغرب کی جانب ہوسکتی ہے۔ بارش ہونے تک شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

مرطوبیت زیادہ ہونے کی وجہ سے محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت زیادہ ہے۔ کل تک شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں