جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے : شازیہ مری

پی ڈی ایم اے کی طرح

اسلام آباد : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم سے بیزار ہو چکے، پی ڈی ایم اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کے لیئے بہت بڑا دھچکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر پر ذاتی حملے جرائم کو چھپانے کیلئے کیئے جارہے ہیں : احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے قومی راہداری کے حوالے سے شکایات تشویشناک ہیں۔ وزیراعظم ملکی معاملات کو پارلیمان میں لانے سے گریزاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بری کارکردگی کو چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے۔ اب تو حکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم کی نالائقی سے بیزار ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں