جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

روایتی عادت کی طرح یہاں بھی اپنی مرضی سے گاڑی کھڑی کردی

فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورینڈو میں مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کی سفید گاڑی میں نظر آتے ہیں

بغیر سیٹ بیلٹ باندھے وہ اپنی گاڑی غلط جگہ کھڑی کرکے وین میں چلے جاتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر جہاں بہت سے صارفین نے اُن کی تعریفیں کی تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے غلط پارکنگ کرنے پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور اور کار صحیح جگہ پارک کرنے کی تلقین کی۔

عظمیٰ نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے ساتھ گاڑی کھڑی کرنے کی مہارت پر بھی غور ہو جائے۔

یہ بھی پڑ ھیں:کسی کے لباس سے اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ وہ شخص مسلمان نہیں: آئمہ بیگ

بدر نے کہا کہ کار کی پارکنگ تو صحیح سے کر لیں، یہ امریکا ہے پاکستان نہیں جہاں دل چاہا وہاں گاڑی کھڑی کردی۔

فرحان نے کہا کہ روایتی عادت کی طرح یہاں بھی اپنی مرضی سے گاڑی کھڑی کردی، وہ بھی محض دکھاوے کے لیے۔

متعلقہ خبریں