لیونل میسی بیلان ڈی آر ایوارڈ چھ بار حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

میسی

گول اسکورنگ مشین لیونل میسی نے فیفا بیسٹ فٹبالر ایوارڈ کے بعد بیلان ڈی آر ایوارڈ پر بھی قبضہ کرلیا، چھ بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی فیفا کی جانب سے گزشتہ ماہ سال کے بہترین فٹبالر قرار پانے والے بارسلونا کے سپر اسٹار لیونل میسی نے فرنچ فٹبال کا سب سے بڑا ایوارڈ بیلان ڈی آر بھی حاصل کر لیا، اس ایوارڈ کے حامل کو سال کا بہترین فٹبالر سمجھا جاتا ہے۔

لیورپول کے دفاعی کھلاڑی ورجل وین ڈائک اس سال بیلان ڈی آر ایوارڈ کے لئے فیورٹ تھے، تاہم دنیا فٹبال پنڈتون نے میسی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

اس سال کے دیگر فیورٹ کھلاڑیوں میں پانچ بار اس اویوارڈ کو حاصل کرنے والے پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو، لیور پول کے مصری اسٹار محمد صلاح، سعدیو مانے اورلیور پول ہی کے فرمینو بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپینش لا لیگا، بارسلونا ایک بار پھر اول پوزیش پر

میسی کو اس سیزن میں اپنی ٹیم بارسلونا کی جانب سے 54 گول اسکور کرنے پر اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے، لیورپول کے دفاعی کھلاڑی ورجل وین ڈائک دوم اور رونالڈو نے تیسری پوزیشن لی ہے۔

واضح رہے کہ میسی نے پہلی بار 2015 میں یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا، میسی کی قیادت میں بارسلونا نے دس بار لالیگا کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔