جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایل این جی ریفرنس؛ شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ جاری

شاہد

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق نیب کا یہ کیس ہی نہیں کہ شاہد خاقان عباسی نے کوئی مالی فوائد لیے، ایل این جی ٹرمینل میں کسی غیر شفافیت کا تنازع ہی نہیں، ایل این جی ٹرمینل کی منظوری مجاز فورمز نے دی، ایل این جی کنسلٹنٹ کو فیس امریکی امدادی ادارے نے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی ریفرنس : عدالت، ن لیگ کے وکیل کے بار بار اعتراضات اٹھانے پر برہم

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان کی ہدایت پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا نیب نے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا، ریاست پاکستان اور امریکا کے درمیان خط وکتابت کے نتیجے میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی ہوئی، نیب نہیں بتا سکا شاہد خاقان دوسری آزاد ریاست پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی میں اثر انداز کیسے ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کا تحقیقات کا مطالبہ

عدالتی فیصلے کے مطابق شاہد خاقان کیخلاف واحد مواد سابق سیکریٹری پیٹرولیم کا بطور وعدہ معاف گواہ بیان ہے، ایل این جی ٹرمینل عوامی مفاد میں تھا یا نہیں اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں