جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قطر پورٹ قاسم کے ایل این جی ٹرمنل پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد : قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی کا کہنا ہے کہ قطر پورٹ قاسم کے ایل این جی ٹرمنل میں شیئر ہولڈر ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی و سی ای او قطر انرجی سعد شیریدہ الکعبی کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی، جس میں وفاقی سیکریٹری بحری امور، سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل نشریاتی حقوق، پی سی بی کا پی ٹی وی اسپورٹس اور نجی ٹی وی سے معاہدہ

قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمنل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کردیا۔ قطر ٹرمنل میں شیئر ہولڈر ہوگی، جس کا جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہوگا۔

قطری وزیر الکعبی دورہ پاکستان میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ایل این جی سیکٹر میں قطر نے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں