جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں لوڈ شیڈنگ : سپریم کورٹ کا نیپرا قانون کے سیکشن 26 پر عملدرآمد کا حکم

سیکشن 26

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نیپرا قانون کے سیکشن 26 پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ نیپرا کراچی میں بجلی کی سپلائی سے متعلق کے الیکٹرک کے خصوصی اختیار کا فیصلہ کرے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے نیپرا قانون کے سیکشن 26 پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : وفاقی حکومت کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیئے مقرر

عدالت کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ قانون کے تحت نیپرا کو عوامی سماعت کرکے فیصلے کا اختیار ہے، نیپرا قانون کے مطابق کراچی میں بجلی کی سپلائی سے متعلق کے الیکٹرک کے خصوصی اختیار کا فیصلہ کرے۔ سیکشن 26 کے اختیار کے استعمال پر کوئی عدالت حکم امتناع نہیں دے سکے گی۔

عدالت نے دس دن میں نیپرا ٹربیونل کے ممبران تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا اقدامات پر جاری شدہ حکم امتناع بھی خارج کر دیا، عدالت نے نیپرا سے کارروائی پر منی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

متعلقہ خبریں