جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

لوڈشیڈنگ کی تباہ کاریاں ، دو بہنوں کےدولہا تبدیل ہوگئے

دو بہنوں کےدولہا تبدیل

بھارتی ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق مدھیہ پردیش کے گاؤں اسلانا میں ایک ہی دن تین بہنوں کرشمہ، نیکیتا اور کومل کی شادی کی تقریب جاری تھی، اس دوران بجلی چلی گئی، اندھیرا ہونے کے سبب دو بہنیں غلط دولہوں سے شادی کرتے کرتے بال بال بچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشمہ کی شادی گنیش جبکہ نیکیتا کی شادی بھولا سے طے پائی تھی، اِن دونوں بہنوں کے دولہے اس وقت تبدیل ہو گئے جب بھولا اور گنیش شادی کی رسومات کے لیے ایک دوسرے کی دُلہن کے پاس جا بیٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ صورتحال اندھیرے اور دونوں دلہنوں کے ایک جیسے عروسی لباس ہونے کے سبب پیش آئی تھی۔

دونوں بہنیں اس صورتحال سے اس وقت بچیں جب سات پھیرے لینے سے قبل ہی بجلی واپس آ گئی اور مہمانوں نے صورتحال کو فوری طور پربھانپ لیا اور پھرجوڑوں کے صحیح ترتیب سے بیٹھنے کے بعد شادی کی رسومات مکمل کی گئیں۔

بھارت میں پیش آنے والا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کے سپر ہیرو شاداب خان کا سپر ہیرو کون ہے ؟

متعلقہ خبریں