جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

لاک ڈاؤن؛ جرمنی نے شہریوں کو ڈرائیو ان سنیما کی سہولت فراہم کردی

جرمنی

ایسین، جرمنی: کورونا وائرس کے خوف کے سبب گھروں میں محدود متعدد افراد بوریت کا شکار ہوچکے ہیں اور اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت فراہم کی ہے۔

جرمنی کے شہر ایسین میں شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے یعنی ایک بڑی اسکرین لگائی گئی ہے جس میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے تمام افراد گاڑی میں آئیں گے اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں گے۔

ڈرائیور اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کی پریشانی نہ ہو۔

ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کے لیے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں۔

گاڑی میں صرف 2 افراد ہی بیٹھے ہوں تاکہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو بھی لازمی اپنایا جائے۔

ڈرائیو سنیما میں آنے والے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ وہ واحد چیز ہے جو اس وقت کرسکتے ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ ڈرائیو ان سنیما کو دیکھنا ایسا تھا کہ جیسے آپ دوبارہ جی اٹھے ہوں۔

متعلقہ خبریں