جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اور گلبرگ میں 12 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد،

کراچی : نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اور گلبرگ میں 12 اپریل تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر انتظامیہ نے ضلع وسطی کے تین مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے، لاک ڈاؤن 12 اپریل تک ہوگا۔

لاک ڈاؤن ڈیوژنز نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اور گلبرگ کی مختلف یوسیز کے علاقوں اور رہائشی یونٹس پر لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی کا کورونا ویکسین مہنگی اور نا ملنے کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کا ماسک پہننا لازمی، لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت، ڈبل سواری پر پابندی اور تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی، کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ خبریں