جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن، نوٹیفیکیشن جاری

8 مئی سے 16 مئی

لاہور : محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں 8 مئی سے 16 مئی تک کے لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کابینہ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات، عید اور چاند رات کے لیے ہدایات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن 8 مئی سے 16 مئی تک نافذ العمل رہے گا، اس دوران تمام بازار، کاروبار، دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی، تاہم میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپ، فوڈ ٹیک اویز اور تندور 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید 108 افراد جاں بحق

جنرل اسٹور، بیکریز، گوشت کی دکانیں دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔ چاند رات پر مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام اسٹالوں پر پابندی ہو گی۔ تمام انڈور اور آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس پر بند ہوں گے، تاہم ٹیک آوے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ خبریں