جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں ٹڈی دل کا حملہ، قلات اور نوشکی سمیت کئی علاقوں میں فصلیں تباہ

قلات

کوئٹہ : بلوچستان میں ٹڈی دل نے قلات سمیت کئی علاقوں کے باغات میں پھلوں کی فصلیں تباہ کردیں۔

بلوچستان میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ٹڈی دل نے قلات کے باغات کا رخ کرلیا، چیری، توت، خوبانی، آڑو اور سیب کے باغات کو نقصان کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹڈی دل کا بلوچستان کے علاقے عمر ڈور دشت پر حملہ، پھلوں کی تیار فصلوں تباہ

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ اور سوراب میں ٹڈی دل نے یلغار کرتے ہوئے زیرہ، پیاز، کپاس کی فصلیں تباہ کردیں، سوراب میں حملوں سے 1700 مربع کلو میٹر کے علاقہ متاثر ہے۔ حملوں سے رندوزئی، باروزئی، خانوزئی، مہراب زئی اور خالوزئی متاثر ہیں۔

ٹڈی دل نے نوشکی کو بھی نہ چھوڑا، جہاں پھلوں کی فصلیں برباد کردیں۔

متعلقہ خبریں