جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لوگ چاند پر پہنچ گئے اور ہم کتے کاٹنے کی ویکسین سے باہر نہیں آرہے: مصطفی کمال

مصطفی کمال

کراچی: سید مصطفی کمال نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں حکومت سندھ نے سب کچھ تباہ کرکے رکھ دیا، لوگ چاند پر پہنچ گئے اور یہاں ہم کتے کاٹنے کی ویکسین اور کچرے سے باہر نہیں آپا رہے۔

پاک سرزمین اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام اسٹوڈنٹس کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاک سر زمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ اب ہونہار طلباء کو سامنے آنا ہوگا۔ حکومت سندھ نے دس سالوں میں سب کچھ تباہ کرکے رکھ دیا ہے، لوگ چاند پر پہنچ گئے اور یہاں ہم کتے کاٹنے کی ویکسین اور کچرے سے باہر نہیں آپا رہے۔

دوران خطاب مصطفی کمال نے ایم کیو ایم والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنی نا اہلیوں کو چھپانے کے لئے علیحدہ مہاجر صوبے کا نعرہ لگا رہے ہیں، ایم کیو ایم والے لیاقت آباد کی ایک گلی بھی علیحدہ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: کونسلر سے میئر تک، کرپشن کرکے رابطہ کمیٹی کے پیٹ بھر رہے ہیں : مصطفیٰ کمال

طلبہ کنوینشن سے دوران خطاب چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے اپنے ماضی کے ادوار کو دوراتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ہاتھوں سے کراچی میں تین سو ارب روپے خرچ کئے اور کوئی ایک روپے کی کرپشن بھی مجھ پر ثابت نہیں کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کردار صاف اور منزل آسان ہے، جس کے سبب ہمارا کارواں بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں