جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

لوگ گانے کا پیغام بھول کر یہ غور کرتے ہیں کہ گانا کس نے گایا: علی عظمت

علی عظمت

کراچی: پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل گانا ’’تیار ہیں‘‘ گانے والے گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ ہمیں بطور قوم پی ایس ایل کے ہر گانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

علی عظمت کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی انہوں نے اس کے کیپشن میں پی ایس ایل 5 کے گانے کو لے کر ہونے والی بحث کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

علی عظمت نے اپنے طویل کیپشن کے آغاز میں کہا کہ ’ہر سال پاکستان سپر لیگ کا گانا جاری کیا جاتا ہے، جس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کا موازنہ گزشتہ گانوں سے کیا جائے‘۔

 ’اس موقع پر بننے والا کوئی بھی گانا، کسی نے بھی گایا ہو وہ جشن میں اضافہ ہی کرتا ہے اور ہمیں بطور قوم ہر اس موقع پر بننے والے ہر گانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے گانے کی ویڈیو کیلئے علی ظفر نے مداحوں سے مدد مانگ لی

پی ایس ایل 5 کے گانے پر ہونے والی بحث کے حوالے سے علی عظمت نے کہا کہ ’ہم پی ایس ایل کے گانے میں دکھایا جانے والا اتحاد کا پیغام بھول کر اس پر زیادہ غور کرتے ہیں کہ یہ گانا کس نے گایا ہے‘۔

 ’ہمیں ہر فنکار کے گانے کاخیر مقدم کرنا چاہیئے جو اپنے گانے کے ذریعے کرکٹ اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھائی آ رہا ہے! تیار ہو؟: علی ظفر

اپنے کیپشن کے اختتام میں علی عظمت نے لکھا کہ پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمہارا، پاکستان زندہ باد۔

 پی ایس ایل 5 کے ترانے ’تیار ہیں‘ میں اپنی آواز شامل کرنے والے گلوکار علی عظمت نے ایک انٹرویو میں علی ظفر کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک فنکار ہے انہوں نے گانے کو خراب کرنے کے لیے بلاگرز کا گروپ بنایا انہیں پیسے دیے تاکہ وہ گانے کو ناکام کریں اور سوشل میڈیا پر اس کے لیے مہم چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل اینتھم: عاصم اظہر نے بھی علی ظفر کی حمایت کردی

علی ظفر نے بھی ٹوئٹر پر علی عظمت کا نام لیے بغیر دھیمے انداز میں ان کے الزام کا کرارا جواب دیا۔

 علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کے گانے ’تیار ہو‘ سے مایوس مداحوں کو خوشخبری بھی سنائی کہ وہ جلد پی ایس ایل کا نیا گانا ریلیز کریں گے جس کی ویڈیو میں وہ مداحوں کے ڈانس اسٹیپس شامل کریں گے۔

متعلقہ خبریں