جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کیلئے ‘روبوٹک کتے’ تعینات

کتے

سنگاپور: لوگوں میں سماجی دوری رکھنے کے لئے روبوٹک کتے تعینات کیے گئے ہیں۔

پیلے اور سیاہ رنگت والے پھرتیلے کتے میں خاتون کی آواز میں ریکارڈنگ چل رہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ سنگاپور کو تندرست رکھنے کے لیے اپنے اطراف میں لوگوں سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھئے، آپ کا شکریہ۔

اسپاٹ نامی کتا دو میل کے علاقے میں گشت کرتا رہتا ہے۔ اسے سنگاپور کے بشن اینگ مو کائیو پارک میں دیکھا جاسکتا ہے جو ایک بڑا اور مشہور پارک بھی ہے۔

حکومت کے مطابق روبوٹ کتا دو ہفتے تک ماحول میں رہے گا اور اگر یہ تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے مزید روبوٹ چوپائے سنگاپور میں استعمال کئے جائیں گے۔

اسپاٹ روبوٹ میں خاص سینسر اور کیمرے لگے ہیں جو اسے ٹکرانے اور لوگوں کے درمیان الجھنے سے بچاتے ہیں۔

اس کی رفتار اتنی مدھم رکھی گئی ہے کہ لوگ اس سے خوف محسوس نہیں کرتے تاہم یہ اپنی ریکارڈ شدہ اپیل بار بار سناتا رہتا ہے کہ اپنی صحت کے لیے ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور رکھیں۔

خیال رہے کہ سنگاپور حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انتہائی سخت اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں