جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

لوگوں کو گھروں میں بند کرنے کیلئے کورونا زومبی سڑکوں پر آگئے

کورونا

کورونا وائرس کے باعث متعدد ممالک میں عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے بے شمار واقعات سامنے آرہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انوکھی سزائیں بھی دے رہے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے واقعات کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے انوکھی حکمت عملی اپنائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے اپنے آپ کو ‘کورونا وائرس زومبی’ میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے وائرس سے بچنے والا حفاظتی لباس زیب تن کرنے کے ساتھ ساتھ سر پر کورونا وائرس جیسا ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق یہ حکمت عمل سماجی دوری اختیار کرنے کو فروغ دینے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں