لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم سے تفتیش کے لئے مزید 12 گھنٹے حاصل کرلیے

لندن : پولیس نے بانی ایم کیوایم کو اپنے پاس رکھنے کےلئے مزید 12 گھنٹے کی اجازت حاصل کرلی۔

لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کی گرفتاری کو 24 گھنٹے گزرنے کے بعد تفتیش کے لیئے مزید 12 گھنٹے حاصل کرلیے ہیں۔

24 گھنٹے گزرنے کے بعد بغیر چارج کئے ملزم کو اپنے پاس رکھنے کے لیے پولیس کو اجازت لینے کی ضرورت ہوتی ہے، یہ اجازت پولیس کا سپرنٹنڈنٹ یا مجسڑیٹ دے سکتا ہے، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بانی ایم کیو ایم کو مزید حراست میں رکھنے کے لئے پولیس نے ساوتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپریٹنڈنٹ کو درخواست دی تھی۔