جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

لمبے سینگوں والے بیل کا نام گنیز بک میں شامل

الباما: امریکا میں موجود بیل کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے دراز سینگوں والا بیل تسلیم کیا ہے۔

امریکا کے ایک دیہات میں 6 سالہ بیل موجود ہے جس کا نام پونچو ویا ہے۔ اس بیل کی خاصیت یہ ہے کہ  ایک کنارے سےدوسرے کنارے تک اس کے سینگوں کی لمبائی 10 فٹ 7.4 انچ کے قریب ہے ۔ یہ بیل ایسی نسل سے تعلق رکھتا تھا جس کے بڑے بڑےسینگ ہوتے ہیں۔ اس بیل کی پرورش ایک کسان خاندان نے کی ہے جو دیہات میں  پوپ فیملی کے نام سے مشہور ہے۔

تاہم کچھ روز بعد گھر میں ’مو‘ نامی ایک اور بڑے سینگوں والا بیل لایا گیا اور ان دونوں کےدرمیان طویل سینگوں کو مقابلہ شروع ہوگیا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر پونچو ویا کے سینگ بہت تیز رفتاری سے بڑھے لیکن وہ مڑے نہیں بلکہ سیدھے رہے۔ صرف اس سال اپریل سے مئی کے دوران اس کے سینگوں کی لمبائی میں نصف انچ کا اضافہ ہوا ہے۔

بیل کے مالکان کا کہنا تھا کہ یہ جانور بہت ذہین ہے اور گھومتے پھرتے وقت اپنے سینگوں اور رکاوٹوں کا خیال رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ کہ گھنی جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے بھی ممکنہ رکاوٹوں کا احساس رکھتا ہے اور وزن بڑھنے کے باوجود چلتے وقت اپنے سینگوں کے کناروں کا خیال رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال اکتوبر میں اس کی عمر سات برس ہوجائے گی اور ماہرین کے مطابق اس کے سینگ مسلسل بڑھتے رہیں گے جبکہ عمر کے آخری حصے میں ان کی نشوونما رک جائے گی۔

متعلقہ خبریں