جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پچز کو دیکھتے ہوئے کمبینیشن بنائیں گے، ٹاس کا اہم کردار ہوگا: سرفراز احمد

سرفراز

ابو ظبی: سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ رات کے میچ میں ٹاس کا بہت اہم کردار ہوگا، پچز کو دیکھتے ہوئے کمبینیشن بنائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہر میچ جیتیں اور پلے آف میں جائیں، رات کے میچ میں ٹاس کا بہت اہم کردار ہوگا، پچز کو دیکھتے ہوئے کمبینیشن بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کو آخر کار ابوظبی کا ویزا مل گیا

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ویو رچرڈز ٹیم کو اٹھا کر رکھتے تھے، ان کو مس کررہے ہیں، اعظم خان کو پاکستان ٹیم میں شمولیت پر بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں، کراچی لیگ میں فیلڈنگ میں ہم نے بہت زیادہ غلطیاں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے یہ 5 میچز جیتنے ہیں تو ہمیں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹورنامنٹ جیسے جیسے آگے بڑھے گا، اسکور بڑے ہوتے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں