جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا: وزیر خارجہ

قومی دولت

ملتان: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں ہے، جو کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا، قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا، بلکہ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محود قریشی کا ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں ہے، جو کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا، مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکتا۔ لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی، قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا، بلکہ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔ سابقہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی محاذ پر کمزور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ میں دہشتگردی کی مذمت، ایسے واقعات بھارت کرواتا ہے : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑ رہے ہیں، طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ کی نو منتخب جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں خاطرخواہ اضافے کے لیے پر امید ہے، نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان نے سر توڑ کوششیں کیں، چین 5 لاکھ ویکسین ڈوزز 31 جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مہیا کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چینی حکومت سے درخواست کی کہ مستقبل قریب میں ہماری ضرورت 1.1 ملین ڈوزز کی ہے، جو فروری کے آخر تک مل جائے گی۔

متعلقہ خبریں