جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈیزل پر 52 اور پیٹرول پر 22 روپے فی لیٹر نقصان ہو رہا ہے : وفاقی کابینہ کو بریفنگ

ڈیزل پر 52

اسلام آباد : کابینہ کو معاشی بریفنگ میں بتایا گیا کہ خزانے کو ڈیزل پر 52 اور پیٹرول پر 22 روپے فی لیٹر نقصان ہو رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کو ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی 37 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‏اپریل اور مئی میں ڈیزل، پیٹرول پر سبسڈی سے خزانے کو 67 ارب نقصان ہوگا۔ خزانے کو ڈیزل پر 52 اور پیٹرول پر 22 روپے فی لیٹر نقصان ہو رہا ہے۔

بریفنگ کے مطابق ‏18-2017 میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6.1 فیصد تھا۔ ‏22-2021 میں یہ شرح صرف 4 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں