جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب دہشتگرد اسماعیل پینترا گرفتار

اسماعیل پینترا

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشتگرد اسماعیل پینترا کو گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مومن آباد اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد اسماعیل عرف پینترا کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گینگ وار کا انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم پر قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ، اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلوں کے مقدمات درج ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم 2016 میں کراچی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہوگیا اور چند ماہ قبل لیاری گینگ وار کو دوبارہ فعال کرنے لئے بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ ملزم کو قانونی کاروائی کے لئے پولیس حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں