جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

معاشی ترقی کیلئے فوری اور اہم فیصلے کرنے ہوں گے: وزیراعظم

معیشت کو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معاشی ترقی کے لئے روایات سے ہٹ کر فوری اور اہم فیصلے کرنے ہوں گے، انہوں نے یہ بات خزانہ اور معاشی تھنک ٹینک سے بات کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم نے معاشی تھنک ٹینک کو ہدایت کی کہ وہ معاشیت کی بہالی اور معاشی ترقی کے لئے شروع کیئے گے پروگرام پر باقئدگی کے ساتھ اپنی رائے دیتے رہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کی کورونا سے پوری دنیا کی معاشیت کو نقصان ہوا، پاکستان کی معاشیت کو بھی نقصان ہوا، تاہم اول دن سے ایسی حکمت عملی بنائی گئی،جس کا مقصد معاشی ترقی کو بھی جاری رکھنا تھا اور عوام کو بھی کرونا سے بچانا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے احساس پروگرام شروع کیا جس کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے تعمیراتی اور ہاؤسنگ کے شعبے کے لئے جامع حکمت عملی ہونی چاہیئے، جس کا مقصد نہ صرف تعمیرات کو فروغ دینا بلکہ غریب لوگوں کے لئے ریائیتی رہائش فراہم کرنا ہے۔

معاشی تھنک ٹینک کے شرکاًء نے معاشی ترقی اور معاشی اصلاحات کے لئے وزیر اعظم کو اصلاحات بھی دیں۔

متعلقہ خبریں