جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

مچھروں سے خبردار کرنے والی بزیگو لیزر

لیزر

تل ابیب: اگر آپ مچھر مار چھڑی سے مچھر مارنے کے شوقین ہیں تو ایک نیا گھریلو لیزر نظام آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ نظام کمرے میں آوارہ گرد مچھروں کا فوری پتا لگاسکتا ہے جہاں آنکھ کی رسائی بھی ممکن نہیں ہوتی۔ امید ہے کہ یہ نظام کئی امراض سے بچا کر خود انسانی جانوں کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اسرائیلی اسٹارٹ اپ کمپنی بزیگو کا یہ سادہ نظام انفراریڈ ایل ای ڈی، انفراریڈ وائیڈ اینگل کیمرے اور ایک مائیکرو پروسیسر پر مشتمل ہے۔ اس کی جان ایک کمپیوٹر وژن ( الیکٹرانک بصری) الگورتھم ہے جو کسی مکھی، مچھر یا کمرے میں اڑتے گرد کے ذرات میں فرق کرسکتا ہے۔

اس کا اندازہ مختلف اشیا کی حرکات کی بنا پر لگایا جاتا ہے یہاں تک کہ بزیگو مکمل اندھیرے میں بھی کام کرسکتا ہے۔

جیسے ہی اسے کمرے میں مچھر نظر آجائے یہ اسمارٹ فون پر اطلاع دیتا ہے اور اگر مچھر بیٹھا ہو تو ایک دائرے کی صورت میں اس مقام کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب کھانے کے بعد پیٹرول ڈلیوری کی سہولت بھی دستیاب

Image result for bzigo laser

اب چاہیں تو آپ خود مچھر کو مار ڈالیں یا پھر اسپرے وغیرہ کرکے اسے بھگانے کی کوشش کیجئے یہاں تک کہ رات کے وقت بھی کمرے میں کوئی مچھر آجائے تو یہ فوری طور پر اس کی نشاندہی کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگلے مرحلے میں لیزر کو اس قابل کیا جائے گا کہ وہ خود مچھر دیکھ کر اسے ختم کرسکے گا۔

بزیگو لیزر نظام پر کئی سال سے کام جاری رہا لیکن اسے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2020ء میں پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ لیزر گھر اور کمرے کے اندر 8 میٹر کی دوری تک موجود دہشت گرد مچھر کی نشاندہی کرسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اگلے سال یعنی 2021ء میں اس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔

 

متعلقہ خبریں