جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مچھ سانحہ؛ وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے

کوئٹہ

کوئٹہ: ہزارہ برادری کے مطالبے پر وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اآج کسی بھی وقت کوئٹہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان  ہزارہ برادری سے مذاکرات کریں گے اور سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار تازیت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ سانحہ : سخت سردی کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے مظاہرین کو منانے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ ناکام واپس لوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ سانحہ : لواحقین کا وزیر اعظم کی آمد تک تدفین نہ کرنے کا اعلان

خیال رہے سانحہ مچھ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان نہیں آئیں گے تب تک جنازوں کی تدفین نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں